29 C
Lahore
Monday, July 21, 2025
ہومخاص رپورٹامریکی سی ای او کا راز ’دی سمپسنز‘ پہلے ہی فاش کرچکا...

امریکی سی ای او کا راز ’دی سمپسنز‘ پہلے ہی فاش کرچکا تھا؟


— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

کولڈ پلے کے کنسرٹ کے دوران امریکی کمپنی کے سی ای او کے تعلقات کا راز افشاں ہوا تو سوشل میڈیا پر میمز کا بازار گرم ہوگیا، وہیں ایک بار پھر قیاس آرائیاں کی گئیں کہ یہ تو سمپسنز نے پہلے ہی بتا دیا تھا۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جہاں کولڈ پلے کے کنسرٹ سے فلکیات کے ڈیٹا کا جائزہ لینے والی کمپنی آسٹرونومر کے سی ای او اینڈی بائرن اور کمپنی کی چیف پیپلز آفیسر ہیڈ کرسٹن کیبوٹ کی ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

ایسے میں مشہورِ زمانہ امریکی سیریز دی سمپسنز میں کی گئی ایک پیش گوئی بھی زیر بحث ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا دعویٰ ہے کہ دی سمپسنز نے برسوں پہلے میں ہی اینڈی بائرن اور کرسٹن کیبوٹ کے اسکینڈل کی پیش گوئی کر دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک تصویر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دی سمپسنز کے 2 کرداروں اسی انداز میں دیکھا جاسکتا ہے جیسے کنسرٹ کے دوران سامنے آنے والی ویڈیو میں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بعض صارفین کا کہنا ہے کہ یہ منظر سیزن 28 کی قسط ’کس کس‘ کا ہے، جس میں ہومر اور مارج ایک بیس بال گیم کے دوران کس کیم پر نمودار ہوتے ہیں۔

دونوں تصاویر میں اداکاروں کے لباس اور تاثرات میں حیران کن حد تک مشابہت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے اور سوال کرنے لگے کہ مذکورہ تصویر حقیقی ہے یا اے آئی سے تیار کردہ۔

دی سمپسنز کی تصویر کی حقیقت کیا ہے؟

سوشل میڈیا پر دونوں تصاویر وائرل ہونے کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ زیرِ گردش تصاویر حقیقی شو کی نہیں بلکہ اے آئی سے تیار کی گئی ہیں۔ 

 تصاویر کو سمپسن طرز کے آرٹ ورک میں تبدیل کرنے کے لیے مختلف ویب سائٹس اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے جعلی تصویر بناتی ہیں۔

دی سمپسنز  کے پروڈیوسر اور رائٹر شوارنر ال جین کے مطابق امریکی سیریز میں کوئی پیشین گوئی نہیں کی گئی، اگر کوئی منظر دی سمپسنز کے کسی منظر سے مماثلت رکھتا ہے تو یہ محض اتفاق ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات