28 C
Lahore
Tuesday, July 22, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںآئی سی سی کا ٹیسٹ کرکٹ کو دو درجوں میں کرانے پر...

آئی سی سی کا ٹیسٹ کرکٹ کو دو درجوں میں کرانے پر غور


تصویر سوشل میڈیا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کو دو درجوں میں کرانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ 

لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق ڈویژن ون اور ڈویژن ٹو میں چھ، چھ ٹیمیں شامل کرنے کی تجویز ہے، آئی سی سی نے دو ڈویژن کی ٹیسٹ کرکٹ پر اسٹڈی کیلئے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا۔ 

ورکنگ گروپ اس سال کے آخر تک انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو رپورٹ پیش کرے گا۔ ابتدائی تجویز کے مطابق ٹاپ چھ اور نچلی چھ ٹیمیں علیحدہ علیحدہ ڈویژن میں کھیلیں گی۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق تجاویز منظور ہونے کی صورت میں 2027 کے سائیکل میں اسکو نافذ کیا جاسکتا ہے۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں ڈویژن میں ٹیموں کے پرموشن اور ریلیگشن کے معاملہ پر چیلنج کا سامنا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات