پاکستانیوں نے 2023 میں سوا تین ارب ڈالر کی الیکٹرانکس اشیاء خریدیں، سوا دو ارب ڈالر ہوائی سفر پر خرچ کیے، جبکہ ایک ارب ڈالر کے فیشن ملبوسات منگوائے۔
ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے یہ اعداد و شمار کسی اور ملک کے نہیں بلکہ پاکستانی شہریوں کی شاہ خرچی کے ہیں، بینک کی رپورٹ بتاتی ہے کہ سال 2023 کے دوران پاکستانیوں کی آن لائن شاپنگ کا بل 10 ارب 42 کروڑ ڈالر رہا۔
ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کی پاکستان ڈیجیٹل ایکو سسٹم رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستانیوں کی شاہ خرچیاں عروج پر رہیں۔ آن لان شاپنگ پر تھوڑے بہت نہیں، پورے 10 ارب 42 کروڑ ڈالر خرچ کر ڈالے۔
ای کامرس پر خرچ کئے تقریباً ساڑھے 10 ارب ڈالر میں 5 ارب 45 کروڑ ڈالر کی منصوعات جبکہ 4 ارب 38 کروڑ ڈالر خدمات پر خرچ کیے گئے۔ سبسکرپشن میڈیا پر پاکستانیوں نے سال 2023 میں 59 کروڑ ڈالر خرچ کیے ہیں۔
مصنوعات خریداری میں سرفہرست الیکٹرانکس مصنوعات رہیں، سال 2023 میں جن کی خریداری سوا 3 ارب ڈالر رہیں۔ فیشن پر ایک ارب 6 کروڑ ڈالر، بیوٹی مصنوعات پر 32 کروڑ ڈالر، تقریباً 17 کروڑ ڈالر کھانے پر، 11 کروڑ دواؤں پر خرچ کیے گئے۔
خدمات خریداری میں میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہوائی جہاز کے ٹکٹ، ساڑھے 24 کروڑ ڈالر کے ٹرین ٹکٹ، پونے 29 کروڑ ڈالر کرائے کی گاڑیوں پر اور 69 کروڑ ڈالر ہوٹلز پر اور 62 کروڑ ڈالر پیکج ہالیڈے پر خرچ کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 90 فیصد سے زائد ای کامرس ادائیگیاں پاکستان میں کیش آن ڈیلیوری پر ہوتی ہیں۔ کیونکہ خریدار کو مرچنٹس پر اعتماد نہیں ہے۔