34 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںہم جیسی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ویسے پلیئر ٹیم میں موجود، سلمان...

ہم جیسی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ویسے پلیئر ٹیم میں موجود، سلمان آغا


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم جیسی کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں ویسے کھلاڑی ٹیم میں موجود ہیں ۔دور حاضر کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے مارڈن ڈے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ہفتے کو ڈھاکا میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کنڈیشن سب سے اہم ہوتی ہیں بنگلہ دیش کی کنڈیشن کا اندازہ ہے۔پاکستانی کھلاڑی بنگلہ دیش لیگ کھیلنے کی وجہ سے یہاں کی کنڈیشن مین کھیلنے کا تجربہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم اچھی ٹیم ہے وہ ہر گراؤنڈ اور ملک میں حریف ٹیم کو چلنیج دیتی ہے ۔کنڈیشن کو سمجھنا سب سے اہم ہوتا ہے ۔ڈھاکا میں کنڈیشن اور میچ صورتحال کے مطابق کھیلیں گی ۔ہم پرکوئی دباؤ نہیں یہی فوکس ہے کہ اس سیریز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلیں ڈھاکہ آنے سے قبل کراچی میں کیمپ کے دوران ڈھاکہ کی کنڈیشن کے مطابق پیچز بناکر ٹریننگ کی تھی ڈھاکہ کیمپس میں سناریو بیس میچ کھیل کر اسکلز کو بہتر بنانے پر کام کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم اور محمدرضوان ورلڈ کلاس کرکٹر ہیں ۔دونوں نے پاکستان کیلئے بہت اچھا کھیلا ہےان کی خدمات بہت ہیں ٹی ٹوئنٹی ہر چھ ماہ اور ہر سال مختلف ہوتی جارہی ہےہم جارحانہ کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے شرکت کی، ٹرافی کی رونمائی ڈھاکا کے مقامی ہوٹل میں کی گئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات