کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں 43 رہائشی عمارتوں کو خطرناک قرار دے دیا گیا۔
خطرناک قرار دی گئی 43 رہائشی عمارتیں گلستان جوہر کے مختلف بلاکس میں ہیں، ان عمارتوں میں سیکڑوں فلیٹس اور ہزاروں افراد فیملیز سمیت رہائش پذیر ہیں۔
چیئرمین آباد حسن بخشی کا کہنا ہے کہ فلیٹس کی تکنیکی سروے رپورٹ آباد کو دی جائے، رپورٹ ٹولز کی مدد سے بنائی جاتی ہے، محض اندازہ ٹھیک نہیں۔