31 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومقومی خبریںکسی صورت دست بردار نہیں ہوں گے، ناراض رہنما وقاص اورکزئی

کسی صورت دست بردار نہیں ہوں گے، ناراض رہنما وقاص اورکزئی


فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رہنما اور سینیٹ کے امیدوار وقاص اورکزئی نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔ 

جیو نیوز کے نمائندے ابوبکر صدیق نے ان سے پوچھا کہ اگر صرف عرفان سلیم کو سینیٹ ٹکٹ دے دیا جائے تو کیا آپ سب دست بردار ہوجائیں گے؟ اس پر وقاص اورکزئی نے کہا کہ اگر ایسا ہوا تو دست بردار ہونے کا سوچ سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سینیٹ میں 9 نشستیں جیت سکتے ہیں، ہم کیوں سمجھوتا کریں؟ بانی پی ٹی آئی کے ووٹ پر انکے ہی لوگ آنے چاہئیں۔

وقاص اورکزئی کا کہنا ہے کہ کونسی عقل مانتی ہے کہ جن سے ہمارا لیڈر بات نہیں کرتا ان کو اپنی نشستیں دیں۔ بانی پی ٹی آئی کا کھلاڑی ہوں کوئی پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات