35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹچاہت فتح علی خان کا نیا انداز، ڈسکو سنگر گانا منظرِ عام...

چاہت فتح علی خان کا نیا انداز، ڈسکو سنگر گانا منظرِ عام پر آگیا


اسکرین گریب

سوشل میڈیا سینسیشن اور مزاحیہ انداز میں گلوگاری کے لیے مشہور چاہت فتح علی خان نے اپنا تازہ ترین گانا ڈسکو سنگر ریلیز کر دیا ہے، جو ریلیز ہوتے ہی یوٹیوب اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

اس میوزک ویڈیو میں چاہت فتح علی خان ماڈل سونیا چوہان کے ہمراہ منفرد رقص اور روایتی انداز میں نظر آتے ہیں، جس نے ناظرین کو محظوظ کر دیا۔

گانے میں تیز ڈسکو دھنوں کے ساتھ مزاح سے بھرپور بول شامل کیے گئے ہیں، جو اسے ناصرف دلچسپ بناتے ہیں بلکہ مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹ بھی لے آتے ہیں۔

چاہت فتح علی خان، جنہیں ان کے منفرد گلوکاری کے انداز اور غیر معمولی ویڈیوز کی بدولت انٹرنیٹ پر خاص شہرت حاصل ہے، اس نئی ریلیز کے بعد ایک بار پھر سرخیوں میں آ چکے ہیں۔

ویڈیو میں ان کا لباس بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور لوگ ان کی بے باکی اور خود اعتمادی کو سراہا رہے ہیں۔

اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں چاہت نے بتایا کہ ڈسکو سنگر ان کا 73 واں گانا ہے، جسے وہ اپنی اب تک کی فنی زندگی کی ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ ان کا وائرل گانا بدو بدی نے یوٹیوب پر 28 ملین ویوز حاصل کیے تھے، تاہم بعد ازاں یہ گانا کاپی رائٹ مسائل کے باعث ہٹا دیا گیا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات