ریاض (شاہدنعیم) سعودی عرب کے سلیپنگ پرنس کا خطاب رکھنے والے پرنس ولید بن خالد انتقال کر گئے وہ گزشتہ 20سالوں سے ایک کار حادثے کے باعث زخمی ہوئے اور کوما میں چلے گئےسعودی شاہی خاندان کے اہم رکن پرنس خالد کے نوجوان بیٹے پرنس ولید بن خالد ملٹری اکیڈمی ریاض میں تعلیم حاصل کر رہے تھے کہ 2005میں ایک کار حادثے کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ کوما میں رہے 2016تک ان کو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت میں رکھا گیا جس کے بعد ان کو گھر منتقل کر دیا گیا تھا، پرنس ولید بن خالد کو سلیپنگ پرنس کا خطاب دیا گیا تھاا ایوان شاہی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نماز جنازہ اتوار20 جولائی کو ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں عصر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔