ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس ایونٹ کا 15 ہواں مرحلہ بیلجیئم کے ٹم وی لینس نے جیت لیا۔
فاتح سائیکلسٹ نے 163 اعشاریہ 3 کلو میٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 34 منٹ اور 9 سیکنڈز میں طے کیا۔
دوسرے نمبر پر بھی بیلجیئم کے سائیکلسٹ وکٹر کیمپے نیرٹس رہے جبکہ پندرہویں مرحلے میں تیسری پوزیشن فرانس کے جولین کی رہی۔
پندرہ مرحلوں کے اختتام پر مجموعی برتری سلووینیا کے تیج پوگا کار کو حاصل ہے۔
ایونٹ میں پیر کو آرام کا دن ہے، سولہواں مرحلہ منگل کو ہو گا۔