کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایجبسٹن برمنگھم میں ورلڈ چیمپئنز آف لیجنڈز کےپہلے میچ میں پاکستان نے میزبان انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی ہے۔اتوار کو پاکستان اور بھارت کا میچ کھیلا جائے گا۔شاہد آفریدی نے پہلا میچ نہیں کھیلا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے کپتان محمد حفیظ نے شاندار 54 رنز کی اننگز کھیلی، جب کہ عامر یامین 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی جانب سے لیام پلنکٹ اور کرس ٹریملٹ نے 2-2 وکٹیں لیں۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے حریف ٹیم کے بیٹرز کو دشواری کا سامنا رہا، انگلش ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بناسکی۔انگلینڈ کی جانب سےفِل مسٹرڈ 54 رنز بنا کر سہیل تنویر کا شکار بنے جب کہ ای ین بیل 51 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، سہیل تنویر اور عامر یامین ایک، ایک وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔