30 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومخاص رپورٹمصنوعی ذہانت کو صاف پانی کیلئے خطرہ کیوں سمجھا جاتا ہے؟

مصنوعی ذہانت کو صاف پانی کیلئے خطرہ کیوں سمجھا جاتا ہے؟


— فائل فوٹو

مصنوعی ذہانت یا اے آئی کا استعمال پینے کے پانی کے لیے خطرے کا سبب قرار دیا جارہا ہے۔ 

اے آئی کا استعمال جہاں تیزی سے بڑھ رہا ہے وہیں یہ ٹیکنالوجی بھی مشکلات سے خالی نہیں۔ جدید کمپیوٹرز کی کولنگ (ٹھنڈا کرنے) اور اس کے استعمال کے لیے درکار بجلی بنانے میں بھی بے تحاشہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق دنیا کی نصف آبادی کو پانی کی کمی کا سامنا ہے اور ماحولیاتی تبدیلی اور پانی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے بیچ اس میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

مصنوعی ذہانت پانی کیسے استعمال کرتی ہے؟

ای میل اور آن لائن اسٹریمنگ سے لے کر مضمون لکھوانے اور ڈیپ فیک بنانے تک تمام تر آن لائن ایکٹیوٹیز کو بڑے بڑے ڈیٹا سینٹرز میں رکھے سرورز کے ذریعے پراسیس کیا جاتا ہے۔ ان میں سے بہت سے ڈیٹا سینٹرز کئی فٹبال اسٹیڈیمز سے بھی بڑے ہوتے ہیں۔

جب ان کمپیوٹرز سے بجلی گزرتی ہے تو یہ سرور بہت گرم ہو جاتے ہیں۔ عام طور پر صاف اور میٹھا پانی کولنگ سسٹمز کا کلیدی عنصر ہوتا ہے۔

کولنگ کے طریقہ کار مختلف ہو سکتے ہیں اور کچھ طریقوں میں کولنگ کے لیے استعمال کیا جانے والے پانی کا 80 فیصد بھاپ بن کر اڑ جاتا ہے۔

روایتی آن لائن کام جیسا کہ آن لائن خریداری یا سرچ کے مقابلے میں اے آئی کاموں کے لیے بہت زیادہ کمپیوٹنگ پاور کی ضرورت ہوتی ہے۔ پیچیدہ سرگرمیوں جیسا کہ تصاویر یا ویڈیوز بنانے کے لیے تو اور بھی کمپیوٹنگ پاور کی ضرورت پڑتی ہے اور ان سب کاموں میں زیادہ بجلی خرچ ہوتی ہے۔

مصنوعی ذہانت پینے کے پانی کے مسائل مزید سنگین 

یہاں سوال کھڑا ہوتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کتنا پانی استعمال کرتا ہے اور یہ پانی کے مسائل کو مزید کس حد تک سنگین بناسکتا ہے؟

اوپن اے آئی کے سی ای او سام آلٹمن کا کہنا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی ہر سوال کا جواب دینے کے لیے ایک چائے کے چمچے کا پندرہواں حصہ پانی استعمال کرتا ہے۔

اوپن اے آئی کے مطابق چیٹ جی پی ٹی روزانہ کی بنیاد پر ایک ارب سوالات کے جوابات دیتا ہے اور اس جیسے کئی دیگر اے آئی بوٹس ہیں۔

تاہم کیلیفورنیا اور ٹیکساس کے امریکی محققین کے مطابق ’چیٹ جی پی ٹی ماڈل 3‘ ہر 10 سے 50 سوالوں کا جواب دینے کے لیے آدھا لیٹر پانی استعمال کرتا ہے۔

اس تناسب کو مدنظر رکھا جائے تو چیٹ جی پی ٹی ہر سوال کے جواب دینے کے لیے 2 سے 10 چائے کے چمچے پانی استعمال کرتا ہے۔

اے آئی پانی کتنا استعمال کرتا ہے اس کا دارومدار اس بات پر ہوتا ہے کہ سوال کس نوعیت کا ہے؟ اس کا جواب کتنا طویل اور پیچیدہ ہے؟ یہ جواب کہاں پراسیس کیا گیا ہے اور جواب کا حساب لگانے کے لیے کن عوامل کو مدِ نظر رکھا گیا ہے۔

یہاں یہ واضح رہے کہ امریکی محققین کے تخمینے میں اے آئی کے کام کرنے کے لیے درکار بجلی کی پیداوار میں استعمال ہونے والا پانی بھی شامل ہے۔

امریکی مطالعے کے مشاہدے کے مطابق 2027ء تک اے آئی انڈسٹری ہر سال ڈنمارک کے پورے ملک کے مقابلے میں چار سے چھ گنا زیادہ پانی استعمال کرے گی۔

ماہرین کے مطابق ہم اے آئی کا جتنا زیادہ استعمال کریں گے، پانی کا استعمال اتنا ہی بڑھے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات