34 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیشہد کی مکھیوں کا دماغ کنٹرول کرنے والی ڈیوائس تیار

شہد کی مکھیوں کا دماغ کنٹرول کرنے والی ڈیوائس تیار


اس جدید دور میں ماہرین حیران کن چیزیں تیار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں چینی سائنس دانوں نے شہد کی مکھیوں کا دماغ کنٹرول کرنے کے لیے سب سے کم وزن ڈیوائس تیار کی ہے۔ یہ چھوٹی سی دماغ کنٹرول کرنے والی ڈیوائس صرف 74 ملی گرام وزنی ہے، جس کے متعلق محققین کا کہنا ہے کہ یہ مکھی کے پیٹ میں موجود جس خانے میں پھول کا رس جمع ہوتا ہے، سے بھی ہلکی ہے۔

پروفیسر ژاؤ جیلیانگ کی رہنمائی میں کام کرنے والی بیجنگ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی ٹیم کا کہنا ہے کہ ڈیوائس کا سسٹم سیدھا مکھی کے دماغ سے جڑتا ہے۔ 

جب ڈیوائس کو شہد کی مکھی کی پشت پر رکھا جاتا ہے تو اس سے نکلنے والی تین سوئیاں مکھی کے دماغ میں لگا دی جاتی ہیں، جس کے بعد آپریٹرز مکھی کے دماغ میں برقی پلسز بھیج سکتے ہیں اور مطلوبہ سمتوں میں اڑنے کی ہدایات جاری کر سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطا بق دورانِ آزمائش مکھیوں نے 90 فی صد تک درستی کے ساتھ آپریٹر کی ہدایات مانیں اور بہتر کار کردگی کامظاہرہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات