گوگل کمپنی نے اپنی ای میل سروس میں صارفین کی سہولت کے لیے جدید اے آئی فیچر متعارف کرادیا ہے۔ یہ فیچر جدید اور کار آمد ہے، جس کے تحت اب طویل ای میل تھریڈز کی سمری خودکار طور پر تیار ہوگی اور یہ ایک ہی کلک پر ایک ساتھ نظر آئے گی۔
گوگل کی جانب سے مئی 2025 میں یہ فیچر سب سے پہلے آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایاگیا تھا، جس کی کامیابی کے بعد اب یہ سہولت ویب صارفین کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔
نئی اپ ڈیٹ کے ساتھ طویل ای میل تھریڈز کی سمری براہ راست ای میل کے اوپر نمایاں طور پر دکھائی دے گی، جس سے صارفین کو اہم معلومات تک فوری رسائی ملے جائے گی۔ گوگل کا اے آئی اسسٹنٹ طویل ای میل تھریڈز میں موجود متعدد پیغامات کے کلیدی نکات کو سمیٹ کر ایک جامع انداز میں بناکر پیش کرے گا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جیسے جیسے نئے پیغامات شامل ہوں گے تو سمری خود بہ خود اپ ڈیٹ ہوگی اور صارفین کو تازہ ترین معلومات بھی ملتی رہے گی۔ علاوہ ازیں گوگل نے اپنے اے آئی جیمنائی میں سائیڈ پینل کا اضافہ بھی کردیا ہے، جس کے ذریعے صارفین کسی بھی ای میل کی سمری ایک کلک پر بناسکیں گی۔