کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت جاناخطرہ ہے،لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ ایشیاء کپ ورلڈ کپ کا کوالیفائنگ راؤنڈ بھی ہے، ایونٹ میں شرکت کے حوالے سے فیڈریشن نے حکومت سے بات کی ہے، جو فیصلہ ہو گا اسی پر عمل کریں گے، فیڈریشن نے ابھی تک ہمارے واجبات ادا نہیں کیے ہیں، جو کمٹمنٹ ہو اس کو پورا کیا جانا چاہیے۔