34 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبنگلہ دیش کی بھارت سے سفارتی تلخی کو مینگو ڈپلومیسی کی مٹھاس...

بنگلہ دیش کی بھارت سے سفارتی تلخی کو مینگو ڈپلومیسی کی مٹھاس سے کم کرنے کی کوشش


اسلام اباد(فاروق اقدس) بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کی حکومت میں یوں تو بھارت میں پناہ لینے والی معزول وزیراعظم حسینہ واجد کے خلاف متعدد الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اور انہیں عدالت میں طلب کیے جانے کے نوٹس بھی جاری کیے گئے ہیں تاہم محمد یونس نےحسینہ واجد کی روایات کی تقلیدکرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ایک ہزار کلو (25 من) آموں کا تحفہ ان کی رہائش کا پر بھیجا ہے یاد رہے حسینہ واجد ہر سال گرمیوں کے موسم میں بھارتی وزیراعظم کو آموں کا تحفہ بھیجا کرتی تھی یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ پاکستان کی طرح بھارت میں بھی مینگو ڈپلومیسی کی تاریخ پرانی ہے بھارت کے پہلے وزیراعظم جواہر لال نہرو 1950 کی دہائی میں جب بھی بیرون ملک جاتے اپنے میزبانوں کے لیے آم بطور تحفہ ساتھ لے جایا کرتے تھے اور آموں کے تحفوں میں چین کے وزیراعظم چو این لائی سمیت متعدد ممالک کے مہمان شامل ہیں ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات