جنوبی کوریا میں مون سون بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مزید 2 افراد ہلاک ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ سے جاری طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں کی تعداد 14 ہو گئی ہے جبکہ 12 افراد لاپتہ ہیں۔
ڈیزاسٹر حکام کے مطابق زیادہ تر اموات جنوبی کاؤنٹی سان چیونگ میں ہوئی ہیں۔
حکام نے بتایا کہ جنوبی کاؤنٹی سان چیونگ میں بدھ سے اب تک تقریباً 800 ملی میٹر بارش ہو چکی ہے۔