کراچی (نیوز ڈیسک)بھارت میں رواں ہفتے آسمانی بجلی گرنے سے 33افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ اموژات بدھ اور جمعرات کے درمیان شدید طوفانوں کے دوران ہوئیں، جن میں زیادہ تر کسان اور مزدور شامل تھے جو کھلے میں کام کر رہے تھے۔ ریاست کے کچھ حصوں میں مزید شدید بارش اور بجلی گرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔