35 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومقومی خبریں40 ارب روپے کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل، 7 اہم ملزمان گرفتار

40 ارب روپے کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل، 7 اہم ملزمان گرفتار


—فائل فوٹو

نیب نے 40 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 7 اہم ملزمان گرفتار کر لیے۔

گرفتار افراد میں 2 سرکاری افسر، 2 بینکرز اور 3 ٹھیکیدار شامل ہیں، ملزمان پر جعلی بلنگ، مالیاتی دھوکہ دہی اور منی لانڈرنگ کے ذریعے اربوں روپے کی خردبرد کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ایک ٹھیکیدار نے 3 ارب 45 کروڑ روپے کی پلی بارگین کی دوبارہ درخواست دی ہے، ملزم ٹھیکیدار نے پہلے کم رقم پر پلی بارگین کی درخواست دی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ٹھیکیدار کے اکاؤنٹ سے 3 ارب 45 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی تھی،  ملزم ٹھیکیدار 3 قسطوں پر نیب کو رقم ادا کرنے پر تیار ہے۔

نیب ذرائع نے بتایا کہ 40 ارب روپے کے کوہستان اسکینڈل میں ملوث مزید افراد کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات