35 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایچ ایف حکام سے حکومت، کھلاڑی اور اپنے، سب ناراض، تبدیلیوں...

پی ایچ ایف حکام سے حکومت، کھلاڑی اور اپنے، سب ناراض، تبدیلیوں کی باتیں ہونے لگیں


کراچی (نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) ڈیلی الاؤنس کے مسئلے پر پاکستان ہاکی فیڈریشن اورکھلاڑیوں کے اختلافات شدید ہوگئے۔ ساتھ ہی حکومتی حکام بھی پی ایچ ایف عہدیداران سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں، ملازمین تنخواہوں کی عدم فراہمی کا شکار ہیں۔ ان حالات میں پی ایچ ایف میں تبدیلیوں کی باز گشت سنائی دے رہی ہے۔ خبریں گرم ہیں کہ سابق کپتان سمیع اللہ اور حسن سردار کواہم عہدہ دیا جاسکتا ہے۔ پی ایچ ایف کے اندورنی انتشار میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ذرائع کے مطابق فیڈریشن کے اہم ذمہ دار سے شدید اختلاف کے بعد پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر آصف باجوہ نے مستعفی ہوگئے ہیں۔ اختلافات دور کرانے میں بعض حکومتی عہدے دار بھی ناکام ثابت ہوئے تھے۔ آصف باجوہ سے قریبی مراسم رکھنے والے ایک وفاقی وزیر نے بھی انہیں فی الحال ہاکی معاملات سے دور رہنے کا مشورہ دیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں نے واجبات کی وصولی تک آئندہ مقابلوں سمیت مستقبل کے ٹورنامنٹس اور تربیتی کیمپوں کے بائیکاٹ کا انتہائی قدم اٹھانے کا اشارہ بھی دیا ہے۔ جوابی اقدام میں پی ایچ ایف نے میڈیا میں بعض کھلاڑیوں کی فیڈریشن کے خلاف آنے والی آڈیو لیک کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں شو کاز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ فیڈریشن سکریٹری رانا مجاہد علی خان نے کہا ہے آڈیو لیک کا جائزہ لے رہے ہیں کہ یہ اصلی ہے یا اے آئی ٹیکنالوجی سے بنائی گئی ہے، کھلاڑیوں نے اس قسم کی گفتگو کی تردید کی ہے، بات سچ ہے کہ کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنس نہیں ملا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ فیڈریشن کا کوئی بجٹ اور آمدنی کا ذریعہ نہیں۔ ڈیلی الاؤنس کیلئے پاکستان اسپورٹس بورڈ سے رابطہ کیا ہے ، جلد مسئلہ حل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق کھلاڑی پی ایچ ایف صدر اور سیکریٹری سے سخت ناراض ہیں۔ کپتان کو اہم کھلاڑیوں کی سپورٹ حاصل ہے۔ حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت نے کھلاڑیوں کو جلد داد رسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات