28 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کابھارت کیلئے فضائی حدود مزید 1 ماہ بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کابھارت کیلئے فضائی حدود مزید 1 ماہ بند رکھنے کا فیصلہ


—فائل فوٹو

پاکستان نے بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود مزید ایک ماہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔

جاری کیے گئے نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے لیے 23 اگست تک پاکستان کی فضائی حدود بند رہے گی۔

نوٹم کے مطابق بھارتی ایئر لائنز کے لیے پاکستان کی فضائی حدود 23 اپریل سے بند ہے۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارتی رجسٹرڈ تمام طیاروں پر پاکستان کی فضائی حدود استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہو گی۔

پی اے اے کے مطابق بھارتی ملکیت یا لیز پر لیے گئے فوجی و سول طیاروں پر بھی پابندی برقرار رہے گی۔

پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے نوٹم کے مطابق پابندی پاکستانی وقت کے مطابق 24 اگست صبح 4 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات