35 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست...

پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دیدی


پاکستان چیمپئنز نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025ء کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ چیمپئنز کو دلچسپ مقابلے کے بعد 5 رنز سے شکست دے دی۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے افتتاحی میچ میں انگلینڈ چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پاکستان چیمپئنز کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پاکستان نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز اسکور کیے تھے۔

پاکستان چیمپئنز کے کپتان محمد حفیظ نے 34 گیندوں پر 54 رنز بنائے جبکہ عامر یامین نے 12 گیندوں پر 27 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی۔

پاکستان چیمپئنز کے 161 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 3 وکٹوں پر 155 رنز بنا سکی۔

فل مسٹرڈ نے 51 گیندوں پر 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ای این بیل نے 35 گیندوں پر ناقابل شکست 51 رنز بنائے جبکہ کپتان مورگن بھی 12 گیندوں پر 16 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے رومان رئیس، عامر یامین اور سہیل تنویر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان چیمپئنز کے کپتان محمد حفیظ کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات