28 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومتجارتی خبریںوزیرِخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات

وزیرِخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات


وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

امریکا کے دورے پر گئے وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی سربراہی میں پاکستانی وفد کے ہمراہ امریکی ہم منصب ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں مستحکم اور جامع پاک امریکا تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری میں فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی ہم منصب سے ملاقات میں تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے سے متعلق پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

فریقین نے دو طرفہ خصوصاً معاشی شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان ان تعلقات کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا خواہش مند ہے۔

ملاقات کے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق فریقین نے امید ظاہر کی کہ جاری تجارتی مذاکرات ایک مثبت نتیجے پر منتج ہوں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فریقین نے امید ظاہر کی کہ مذاکرات سے دونوں ممالک کی معیشتوں کوفائدہ میسر آئے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات