34 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمجھے تو کبھی کسی مداح نے بھی شادی کی پیشکش نہیں کی:...

مجھے تو کبھی کسی مداح نے بھی شادی کی پیشکش نہیں کی: نورین گلوانی کا شکوہ


—فائل فوٹو

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نورین گلوانی نے شکوہ کیا ہے کہ انہیں کبھی کسی مداح نے شادی کی پیشکش نہیں کی۔

حال ہی میں ڈرامہ سیریل ’سیر‘ میں ردا کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی۔ جہاں انہوں نے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔

دورانِ پروگرام گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں اپنی شادی کے لیے دعا کرتی ہوں لیکن میری شادی نہیں ہو رہی، جس پر میزبان نے سوال کیا کہ کیوں آپ کیا کبھی ایسا شخص نہیں ملا؟

میزبان کے سوال پر اداکارہ نے کہا کہ جو ملا مجھے وہ سمجھ نہیں آیا، جس پر میزبان نے سوال کیا کہ آپ کو کیسے شخص کی تلاش ہے ؟

نورین گلوانی نے اپنے آئیڈل کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا، ’مجھے ایسا شخص چاہیے جسے جانوروں اور فطرت سے محبت ہو، دراز قد، اسپورٹس مین، اچھی عادت، عاجز مزاج ہو پھر چاہے وہ کسی تخلیقی شعبے سے تعلق نہ رکھے لیکن کوئی کام ضرور کرتا ہو۔

اداکارہ کا جواب سن کر میزبان نے کہا کہ یہ تو زیادہ ڈیمانڈ نہیں ہے، کبھی کسی مداح نے تو شادی کی پیشکش کی ہوگی۔

میزبان کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے شکوہ کیا کہ نہیں کبھی کسی مداح نے بھی شادی کی پیشکش نہیں کی بس پرائیوٹ میسجز میں عجیب و غریب پیغام بھیجتے رہتے ہیں جیسے ’یہ دل آپ کا ہوا‘، وغیرہ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات