28 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومقومی خبریںلاہور، مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم ہلاک

لاہور، مبینہ پولیس مقابلے میں زیرحراست ملزم ہلاک


فائل فوٹو

لاہور کے علاقے شیراکوٹ میں سی سی ڈی اور پولیس سے مبینہ مقابلے میں ڈکیت اور وہیکل اسنیچر گینگ کا زیر حراست سرغنہ مارا گیا۔

سی سی ڈی کے مطابق پولیس کی ٹیم ملزم اللّٰہ دتہ کو ریکوری کے لیے تھانہ شیراکوٹ لے جا رہی تھی کہ اسکے ساتھیوں نے ملزم کو چھڑوانے کے لیے فائرنگ کر دی۔ 

فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اللّٰہ دتہ ہلاک ہوگیا جبکہ ملزم کے ساتھی فرار ہوگئے۔ 

سی سی ڈی کے مطابق ملزم اللّٰہ دتہ سنگین جرائم کی 100 وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا۔ 

پولیس کی جانب سے ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے کوشش جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات