معروف سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فرخ کھوکھر نے مولانافضل الرحمٰن کی موجودگی میں جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد میں فرخ کھوکھر کے ڈیرے پر پہنچے۔ اس موقع پر فرخ کھوکھر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ میرا گھرانہ سیاسی ہے، میرے والد پیپلز پارٹی سے منسلک تھے۔
سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت خوش آئند ہے، ہم پاکستان میں آئین و قانون کی بالادستی چاہتے ہیں، مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، معیشت کا دھڑن تختہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمسایہ ممالک ترقی کر رہے ہیں، پاکستان معاشی بحران میں ڈوبا ہوا ہے، عام آدمی کی زندگی میں تبدیلی لائے بغیر بہتری ممکن نہیں۔