35 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومقومی خبریںساری پارٹیوں نے عوام کو شیطانی چکر میں پھنسا دیا ہے: حافظ...

ساری پارٹیوں نے عوام کو شیطانی چکر میں پھنسا دیا ہے: حافظ نعیم الرحمٰن


—فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ساری پارٹیوں نے عوام کو شیطانی چکر میں پھنسا دیا ہے، تنخواہوں میں اضافے اور سینیٹ نشستوں کے معاملے پر سب اکٹھے ہو جاتے ہیں لیکن عوام کے مسائل پر سب الگ ہو جاتے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل پر جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی آواز موجود نہیں، جماعت اسلامی نے بجلی، گیس، پیٹرول اور چینی کی قیمتیں بڑھنے کے خلاف احتجاج کیا۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ چینی مافیا سرگرم ہے، چینی ایکسپورٹ کیوں کی گئی، 89 شوگر ملز میں سے 90 فیصد ن لیگ یا پیپلز پارٹی کی ہیں، شوگر ملز والے اپنے مفادات کے لیے ایک ہیں، ہر حکومت میں اس مافیا کو مراعات ملتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کو اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز پر مظاہرے ہوں گے، ہر 15 دن کے بعد پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کرتے ہیں، عالمی مارکیٹ کی کمی کا فائدہ عوام کو کیوں نہیں پہنچتا۔

ان کا کہنا ہے کہ آر ایل این جی کی قطر کے ساتھ معاہدوں میں پاکستان کی صورتحال کا خیال نہیں رکھا گیا، انڈسٹری کے لوگ کہتے ہیں ہمیں گیس امپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات