34 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومقومی خبریںخیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس...

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس کے خلاف کھڑے ہیں، عرفان سلیم


عرفان سلیم : فائل فوٹو 

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و امیدوار برائے سینیٹ الیکشن عرفان سلیم کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں جو کھیل کھیلا جارہا ہے اس کے خلاف کھڑے ہیں۔

عرفان سلیم نے کہا کہ ہم اس گٹھ جوڑ کے خلاف کھڑے ہیں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ کے پی اسمبلی بانی پی ٹی آئی کے نام پر بنی ہے، اس پر یہ دھبہ لگنے نہیں دیں گے، ایم پی ایز سے درخواست ہے بانی پی ٹی آئی کے نظریہ پر سودا نہ کریں۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے کے پی میں سینیٹ الیکشن کے لیے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی ف سے مل کر الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ناراض ارکان پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں، اب کے پی اسمبلی میں حکومت اپوزیشن سے مل کر ناراض ارکان سے مقابلہ کرے گی۔

سینیٹ کے لیے پیپلز پارٹی کے امیدوار طلحہ محمود نے جیو نیوز کو بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ اتوار تک پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار دستبردار نہیں ہوئے تو حکومت اور اپوزیشن مل کر الیکشن لڑیں گے۔

طلحہ محمود نے کہا کہ فیصلہ جس اجلاس میں ہوا اس میں علی امین گنڈا پور بھی شریک تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن نے معاہدے پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروائی ہے، حکومت کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ کاغذات واپس نہ لینے پر ناراض ارکان کے خلاف کارروائی ہوگی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات