کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی، لاہور میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 16 سے 22 ستمبر تک کھیلے جائیں گے، یہ سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا حصہ ہوگی۔ پی سی بی نے خواتین کرکٹ ٹیم کے مصروف سیزن کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ قومی ٹیم تین ٹی 20 میچز کیلئے اگست میں آئرلینڈ جائے گی۔ خواتین ورلڈ کپ 30 ستمبر سے دو نومبر تک کھیلا جائے گا، پاکستان ٹیم اپنے میچز سری لنکا میں کھیلے گی ، پاکستان ٹیم اگلے سال 7 فروری سے 2 مارچ تک جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ جس میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی ہونگے۔ اپریل اور مئی میں زمبابوین ٹیم تین ون ڈے اور تین ٹی 20 کھیلنےپاکستان آئیگی ۔ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں ہوگا اس سے قبل ٹیم آئرلینڈ میں تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔