28 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحماس کی غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلیوں کی رہائی کی...

حماس کی غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلیوں کی رہائی کی پیشکش


فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے مسلح ونگ کے سربراہ ابو عبیدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی معاہد کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی پیشکش کرتے ہیں۔

اپنے بیان میں حماس کے رہنما ابو عبیدہ نے مزید کہا کہ اگر موجودہ جنگ بندی مذاکرات میں معاہدہ طے نہ پایا تو مستقبل میں غزہ میں کسی عبوری جنگ بندی پر رضامند نہیں ہوں گے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ لڑنے کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری جاری ہے، جس کے دوران امداد کے منتظر مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے، صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 40 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا، قطر اور مصر نے غزہ میں جنگ بندی کی نئی تجاویز پیش کردیں۔

دوسری جانب قطر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی۔

گزشتہ روز غزہ میں چرچ پر اسرائیلی حملے کے بعد وزیراعظم نیتن یاہو کا پوپ لیو سے رابطہ ہوا، جس میں پوپ لیو نے نیتن یاہو سے غزہ میں جنگ بندی اور مذہبی مقامات کا تحفظ یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات