35 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںحالات بدل گئے، جذبات بدل گئے، ڈھاکا میں پاکستانی کرکٹرز کا استقبال

حالات بدل گئے، جذبات بدل گئے، ڈھاکا میں پاکستانی کرکٹرز کا استقبال


کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش میں حکومت کی تبدیلی کے بعد وہاں کے کر کٹ مداحوں کا بھی رویہ بدل گیا، بنگلہ دیش میں موجود پاکستانی ٹیم جمعے کو جب شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں اپنے پہلے پریکٹس سیشن کے پہنچی تو ہوٹل سے اسٹیڈیم تک شہریوں کی بڑی تعداد نے سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر ٹیم کا شاندار استقبال کیا اور ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہا ۔ پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی شا ئقین کو ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔ کھلاڑیوں نےدودن آرام کے بعدکوچز کے زیر نگرانی وارم اپ سیشن میں حصہ لیا ۔ دوسری جانب بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ، لٹن کمار داس قیادت کرینگے۔ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں تنزید حسن ، پرویز حسین ، محمد نعیم شیخ، توحید ہردوئے، ذاکر علی ، شمیم حسین ، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، مہدی حسن، ناصم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان ، شرف الاسلام، تنظیم حسن اور محمد سیف الدین شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات