28 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومقومی خبریںاتوار سے مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ، تیز آندھی کیساتھ...

اتوار سے مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ، تیز آندھی کیساتھ بارش کا امکان


پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے اتوار سے آئندہ جمعے تک مون سون کے چوتھے اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا، صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز آندھی، گرد آلود ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔

وسطی اور بالائی پنجاب میں 20 سے 25 جولائی تک بارشیں متوقع ہیں جن میں مری گلیات، راول پنڈی، اٹک چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، نارروال، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد شامل ہیں ، اس کےساتھ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

آج سے اگلے 5 دن تک ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاول پور اور بہاول نگرمیں بھی بارش کا امکان ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت کےمطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات