28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریں59 فیصد شہری بیروزگاری میں اضافے پر پریشان

59 فیصد شہری بیروزگاری میں اضافے پر پریشان


خیبرپختونخوا کے 59 فیصد شہری صوبے میں بیروزگاری میں اضافے پر پریشان ہیں، 67 فیصد نے بیروزگاری میں کمی کے لیے اقدامات نہ کرنے پرصوبائی حکومت سے شدید ناراضی کا اظہار کیا۔

گیلپ پاکستان نے خیبرپختونخوا سے عوامی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا، سرو ےمیں 63 فیصد نے خیبرپختونخوا میں کاروبار شروع کرنے کو مشکل قراردیا، جبکہ پنجاب سے موازنہ کرتے ہوئے 59 فیصد نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مقابلے میں پنجاب میں کاروبار کرنا آسان ہے۔

سروے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لیے صوبائی حکومت کی پروگرا م سے 54 فیصد شہری لاعلم نظر آئے، البتہ 27 فیصد نے صوبائی حکومت کے پروگرامز سے مطمئن ہونے کا کہا۔

خیبرپختونخوا کے 55 فیصد شہری صوبے میں ترقیاتی پروگرام شروع نہ کرنے پر بھی صوبائی حکومت سے ناراض نظر آئے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سڑکوں کی بہتری سمیت کوئی پروگرام شروع نہیں کیا، ناراضی کا اظہار کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے 43 فیصد ووٹرز بھی شامل تھے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات