31 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹہانیہ عامر کے بعد عمران اشرف کی بھی بھارتی فنکاروں کے ساتھ...

ہانیہ عامر کے بعد عمران اشرف کی بھی بھارتی فنکاروں کے ساتھ فلم آنے کو تیار


کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مایۂ ناز اداکار و میزبان عمران اشرف نے اپنے مداحوں کو ایک پوسٹ کے ذریعے چونکا دیا۔

اداکار نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ اپلیکیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہیں ایک پنجابی فلم کے پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے۔

عمران اشرف کی جانب سے شیئر کیا گیا فلم کا پوسٹر ان کی آنے والی پنجابی فلم ’اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا‘ کا ہے جس میں دیگر فنکاروں میں بھارتی پنجاب کی شوبز انڈسٹری کی نامور کاسٹ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں اداکار نے بتایا ہے کہ آئندہ ماہ، اگست کی 22 تاریخ کو ان کی فلم دنیا بھر میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

عمران اشرف نے اس پوسٹ میں بتایا ہے کہ ہم سب نے اس فلم پر بہت محنت کی ہے۔

پنجابی فلم ’اینا نوں رہنا سہنا نئی آوندا‘ کو تحریر سریندر اروڑا نے کیا ہے جبکہ اس کی ہدایتکاری بھارتی نژاد کینیڈین ڈائریکٹر رپن بال نے دی ہے۔

یاد رہے کہ اس فلم کی شوٹنگ گزشتہ سال ہی مکمل ہو گئی تھی۔

فلم کی کاسٹ میں عمران اشرف، ناصر چنیوٹی بھارتی اداکار و گلوکار جسی گِل، رنجیت باوا، نرمل رشی اور نوپریت کور بنگا شامل ہیں۔

فلم ’اینو نوں رہنا سہنا نہیں آوندا‘  ایک کامیڈی کینیڈین پنجابی فلم ہے جس کی کہانی بین الاقوامی طلبہ کے مسائل پر مبنی ہے۔

دوسری جانب عمران اشرف اداکارہ ہانیہ عامر کے بعد پاکستان کے دوسرے اداکار بن گئے ہیں جن کے ساتھ بھارتی فنکاروں نے ناصرف کام کیا بلکہ اس فلم کا ڈائریکٹر اپنی تعصب پسند عوام کے ڈر خوف سے ماورا ہو کر فلم ریلیز بھی کرنے جا رہا ہے۔

جہاں ہانیہ عامر کی فلم کو تاحال بھارت میں ریلیز کی اجازت نہیں ملی وہیں اداکارہ کی فلم ’سردار جی 3‘ پاکستان میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے اور ریوینیو کے ریکارڈ بنا رہی ہے۔

ایسے میں اب عمران اشرف کی فلم کی تشہیر بھی زوروں شوروں سے جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات