بلدیہ اتحاد ٹاؤن کربلا گراؤنڈ کے قریب گھر میں فائرنگ سے نوعمر لڑکا جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 14 سالہ عبداللہ ولد علی بخش کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ خود کو گولی مار کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے۔
اتحاد ٹاؤن پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسلحہ اپنے قبضے میں لے لیا جو کہ متوفی کے والد کا بتایا جاتا ہے اور اس حوالے سے پولیس جائے وقوعہ سے مزید شواہد اور معلومات حاصل کر رہی ہے ۔