34 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوکراچی میں ایک اور موٹر سائیکل سوار ٹرک سے کچل کر جاں...

کراچی میں ایک اور موٹر سائیکل سوار ٹرک سے کچل کر جاں بحق



کراچی:

شہر قائد میں ایک اور موٹر سائیکل سوار کو ٹرک نے کچل دیا، جس کے نتیجے میں شہری جاں بحق ہوگیا۔

ملیرآرسی ڈی گراؤنڈ کے قریب سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک نے موٹرسائیکل سوارکوکچل دیا، جس کے نتیجے میں شہری موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ شہریوں نے ڈرائیورکوپکڑکرتشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ٹرک کوآگ لگادی۔

حادثے میں جاں بحق شخص دودھ سپلائی کا کام کرتا تھا۔

پولیس کے مطابق جمعے کی صبح سعود آباد کےعلاقے ملیرآرسی ڈی گراؤنڈ کے قریب سیمنٹ کی بوریوں سے لدے ٹرک رجسٹریشن نمبرسی 2110 نےموٹرسائیکل سوارکوکچل دیا جس کے نتیجےمیں موٹرسائیکل سوارموقع پرجاں بحق ہوگیا۔

حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیورموقع پرسےفرارہورہا تھا کہ موقع پرموجود شہریوں نے ٹرک ڈرائیورکوپکڑ لیا اوربدترین تشدد کانشانا شروع کردیا اس دوران مشتعل افراد نے ٹرک کوبھی آگ لگادی۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اورمشتعل شہریوں نے ٹرک ڈرائیور کوپولیس کے حوالے کردیا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق جس وقت حادثہ ہوا،  اس وقت ٹرک انتہائی تیز رفتاری سے کالا بورڈ سے آر سی ڈی گراؤنڈ کی جانب جا رہا تھا اور ٹرک ڈرائیورانتہائی غفلت و لاپروائی سے ڈرائیونگ کر رہا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور مبینہ طور پر نشے کی حالت میں بھی تھا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت59 سالہ باقرسعید کے نام سے کی گئی۔ متوفی ایچ ایریا سعود آباد رہائشی اوردودھ سپلائی کا کام کرتا تھا جب کہ  حادثے میں متوفی کی موٹر سائیکل بھی مکمل تباہ ہو گئی۔

پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار ٹرک ڈرائیورکوبھی طبی امداد دینے کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔  گرفتار ڈرائیور کی شناخت وارث کے نام سے کی گئی۔ حادثے کے بعد پولیس نے کرین کی مدد سے ٹرک کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک بحال کی۔ ایس ایچ او سعود آباد عتیق الرحمان کا کہنا ہے کہ گرفتارڈرائیور کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات