کراچی:
شہر قائد میں جناح اسپتال کے قریب واقع پل پر ٹرک اور کار کے درمیان پیش آنے والے تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور عدم احتیاط کے باعث پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق حادثے میں کار ڈرائیور اور ٹرک میں سوار دو افراد زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ٹرک کار سے ٹکرا گیا اور پھر بے قابو ہو کر پل کی حفاظتی دیوار سے جا ٹکرایا، تصادم کے باعث ٹرک کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد متاثرہ ٹرک کو لفٹر کے ذریعے موقع سے ہٹا کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔