32 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںڈیلس، اپنا کنونشن 2025 میں عالمی مشاعرہ، پاکستان سے آئے شعرا نے...

ڈیلس، اپنا کنونشن 2025 میں عالمی مشاعرہ، پاکستان سے آئے شعرا نے سماں باندھ دیا


ڈیلس (رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ) نارتھ امریکہ میں پاکستانی ڈاکٹروں کی معروف تنظیم “اپنا” کے زیرِ اہتمام 48ویں سالانہ کنونشن کے دوران ایک شاندار عالمی مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان اور امریکہ بھر سے آئے اردو ادب کے شائقین اور باذوق ڈاکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مشاعرہ میں سامعین آخری مصرعہ تک محظوظ ہوتے رہے۔مشاعرہ کی صدارت پاکستان کے ممتاز شاعر عباس تابش نے کی، جب کہ نظامت کے فرائض معروف ادیب و دانشور ڈاکٹر جاوید اکبر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ مشاعرہ کی مہمانِ خصوصی پاکستان کی نامور شاعرہ محترمہ فاطمہ حسن تھیں، جنہیں سامعین نے بھرپور داد دی۔مشاعرہ میں جن شعرا و شاعرات نے اپنا کلام پیش کیا، ان میں شامل تھے: عباس تابش ، رحمان فارس ، شکیل جاذب ، محترمہ فاطمہ حسن ، شاہین عباس ، حماد غزنوی ، محترمہ مونا شاہاب ، محترمہ طاہرہ ورد ، محترمہ فرح کامران محترمہ قاسمی ادا ، محترمہ لالا زبیر یاور دیگر شامل تھے ۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات