28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںپشاور، سینیٹ انتخابات میں PTI مشکل سے دوچار

پشاور، سینیٹ انتخابات میں PTI مشکل سے دوچار


سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی مشکل میں پڑ گئی، پہلی ترجیحی فہرست سے نکالنے والے امیدوار قیادت کے سامنے ڈٹ گئے، تمام امیدواروں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا جبکہ پارٹی نے ناراض رہنماؤں کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

پشاور میں سینیٹ انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے کورننگ امیدواروں کا اجلاس ہوا جس میں جنرل نشست کے امیدوار عرفان سلیم، وقاص اورکزئی اور خرم ذیشان نے شرکت کی۔

اجلاس میں ٹیکنوکریٹ کی نشست پر امیدوار سابق آئی جی سید ارشاد حسین بھی موجود تھے جبکہ خواتین کی نشست کی امیدوار عائشہ بانو بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔

اجلاس میں تمام امیدواروں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے ناراض سینیٹ امیدواروں کو منانے کیلئے مرکزی قیادت سرگرم ہوگئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناراض رہنماؤں کو منانے کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی میں بیرسٹر گوہر، عمر ایوب اور اسد قیصر شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات