34 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر آغا صابر افغانستان میں ہائی پرفارمنس...

پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر آغا صابر افغانستان میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ مقرر


تصویر بشکریہ جیو نیوز

پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر آغا صابر افغانستان میں ہائی پرفارمنس سینٹر کے بیٹنگ کوچ مقرر ہوگئے۔

آغا صابر کابل میں افغانستان کے نوجوان پلیئرز کے ساتھ کام کریں گے۔

آغا صابر نے کراچی، پی آئی اے اور پاکستان کسٹمز کی جانب سے مجموعی طور پر 112 فرست کلاس میچز کھیلے، انہوں نے ڈسٹرکٹ سطح پر کوچنگ کا آغاز کیا تھا۔

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر نے ڈومیسٹک سطح پر کراچی وائٹس اور ایچ سی سی کی کوچنگ کی۔

آغا صابر پاکستان شاہینز اور پاکستان انڈر 19 کے ساتھ بھی بطور اسسٹنٹ کوچ کام کرچکے ہیں۔

آغا صابر نے کہا ہے کہ میری ذمہ داریوں میں افغانستان کے بیٹرز کے ساتھ اکیڈمی میں کام کرنا شامل ہے، بطور کوچ افغانستان کے کرکٹرز کی بھرپور رہنمائی کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ 5524 فرسٹ کلاس رنز بنانے والے آغا صابر پی سی بی لیول تھری کوچ ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات