34 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان کی ویمن ہاکی امپائر بینش حیات نے ایک اور فائنل سپروائز...

پاکستان کی ویمن ہاکی امپائر بینش حیات نے ایک اور فائنل سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا


تصویر بشکریہ جیو نیوز

پاکستان کی پہلی اور واحد ایف آئی ایچ انٹرنیشنل ویمن ہاکی امپائر بینش حیات نے ایک اور فائنل سپروائز کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

انہوں نے چین میں انڈر 18 ایشیا کپ کے ویمن ایونٹ کا فائنل سپروائز کیا۔

بینش حیات کا کہنا ہے کہ وہ کامن ویلتھ گیمز اور ایشین گیمز کے میچز سمیت 80 سے زائد انٹرنیشنل میچز میں امپائرنگ کرچکی ہیں اور اب خواہش ہے کہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں۔

وہ کہتی ہیں کہ پاکستان ویمن ٹیم کے نہ ہونے کا دکھ ہوتا ہے، ہر کوئی پوچھتا ہے کہ پاکستان ویمن ٹیم کہاں ہے۔

انٹرنیشنل ویمن ہاکی امپائر بینش حیات نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین میں ایک اور فائنل سپروائز کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان کی انٹرنیشنل ایونٹ میں نمائندگی کرنا ہمیشہ فخر کی بات ہوتی ہے، مجھے ایشین گیمز کے بعد ایک طویل وقفے کے بعد ایونٹ ملا۔

بینش حیات نے کہا کہ امپائرنگ میں خواتین آسکتی ہیں، اس کے لیے وقت دینا اور محنت کرنا سب سے اہم ہے جبکہ قوانین سے آگاہی رکھنا بھی اہم ہے۔

بینش حیات نے کہا کہ وہ کامن ویلتھ گیمز، ایشین گیمز اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ جیسے اہم ایونٹ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دے چکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات