30 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا

پاکستان نے سیمی فائنل میں بھارت کو آؤٹ کلاس کردیا


—جنگ فوٹو

پاکستان ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا، سیمی فائنل میں پاکستان نے بھارت کو 0-3 سے آؤٹ کلاس کر دیا۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف سیمی فائنل 25-16، 25-19 اور 25-12 سے جیتا۔

سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم مکمل طور پر بھارت پر حاوی رہی۔

—جنگ فوٹو
—جنگ فوٹو

پاکستان کی جانب سے محمد جنید، فیضان اللّٰہ اور محمد عرفان نے نمایاں پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

محمد جنید نے 11 اٹیک پوائنٹس سمیت 19 پوائنٹس لیے، فیضان نے 12 پوائنٹس بنائے، طلحہٰ مہر اور عرفان نے 7، 7 پوائنٹس بنائے۔

پاکستانی ٹیم اٹیک، بلاک اور سرو پوائنٹس میں بھارت پر حاوی رہی، پاکستان نے بھارت کے 25 کے مقابلے میں 37 اٹیک پوائنٹس حاصل کیے۔

بھارت 4 بلاک پوائنٹس لے سکا، پاکستان کے بلاک پوائنٹس 13 رہے، سروس پوائنٹس میں بھی پاکستان کو 5-4 کی برتری رہی۔

فائنل میں پاکستان کا مقابلہ کل ایران سے ہو گا، پاکستان کراس اوور راؤنڈ میں ایران کو شکست دے چکا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات