29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومغزہ لہو لہونئے مالی سال کے تیسرے ہفتے میں بھی مہنگائی میں اضافہ

نئے مالی سال کے تیسرے ہفتے میں بھی مہنگائی میں اضافہ



اسلام آباد:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے ہیں اور نئے مالی سال کے تیسرے ہفتے میں بھی مہنگائی میں اضافہ جاری رہا اور ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح 0.38 فیصدبڑھنے کے بعد مجموعی سالانہ شرح منفی 1.61 فیصد پر آگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 9 اشیا سستی اور 20 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ڈیزل 4.15 اور پیٹرول کی قیمت 2 فیصد بڑھ گئی، ایک ہفتے میں چکن 8.31 اور انڈے5.87 فیصد مہنگے ہوئے۔

اسی طرح پیاز 1.76 اور آلو کی قیمت میں 1.46 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے میں لہسن کی قیمت میں 1.70 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ ٹماٹر، آٹا، کوکنگ آئل، چینی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات