31 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںمون سون سیزن کے دوران 16 افراد جاں بحق اور 8 زخمی،...

مون سون سیزن کے دوران 16 افراد جاں بحق اور 8 زخمی، پی ڈی ایم اے


—فائل فوٹو

بلوچستان میں مون سون سیزن کے دوران بارشوں، سیلابی ریلوں، دیوار اور آسمانی بجلی گرنے سے 16 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔

بلوچستان میں مون سون کے دوران مختلف حادثات اور نقصانات سے متعلق پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق مون سون سیزن کے دوران جاں بحق افراد میں 7بچے، 5مرد اور 4 خواتین شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث11 مکانات مکمل تباہ اور 55 کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

قلعہ سیف اللّٰہ اور زیارت میں بارشوں سے 4 سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ مون سون کے دوران مختلف اضلاع میں سولر پینلز اور فصلیں بھی متاثر ہوئیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات