28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوملک بھر میں سرکاری اراضی کی بوگس الاٹمنٹ کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے...

ملک بھر میں سرکاری اراضی کی بوگس الاٹمنٹ کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے جا رہے ہیں، چیئرمین نیب



لاہور:

قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین نذیر احمد بٹ نے کہا ہے کہ نیب ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے متعدد ریفارمز کر رہا ہے اور ملک بھر میں سرکاری اراضی کی بوگس الاٹمنٹ کے خلاف صوبائی حکومتوں کے تعاون سےگرینڈ آپریشن کرنے جا رہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے لاہور میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور انہوں نے 11880 ایڈن متاثرین میں 3 ارب 20 کروڑ مالیت کے چیک تقسیم کرنے کا آغاز کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایڈن اسکینڈل میں 12 ارب کی ریکوری مکمل کروائی جا چکی ہے، متاثرین کے 13 ارب مالیت کے کلیمز پر 16 ارب کی پلی بارگین کروائی گئی ہے اور ایڈن متاثرین کو 23 فیصد زائد ریکوری کروائی جا رہی ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے متعدد ریفارمز کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں سرکاری اراضی کی بوگس الاٹمنٹ کے خلاف صوبائی حکومتوں کے تعاون سےگرینڈ آپریشن کرنے جا رہے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ نیب لاہور اب تک 236 ارب کی ریکوری کرچکا ہے، نیب لاہور نے کامیابی سے 94 ہزار متاثرین میں 233 ارب روپے تقسیم کیے، ہمارا عزم ہے کہ آنے والے دنوں میں متاثرین کے بینک اکاؤنٹس میں ڈائریکٹ رقوم منتقل کی جائیں گی۔

اس موقع پر ڈی جی نیب لاہور نے کہا کہ آکشن پالیسی میں تبدیلی سے ریکوری میں مدد ملی اور نیب میں لینڈ ڈائریکٹوریٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات