29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمصنوعی ذہانت سے تیار کردہ میوزک بینڈ کی دھوم

مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ میوزک بینڈ کی دھوم


تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ بینڈ نے دھوم مچادی، میوزک اسٹریمنگ پلیٹ فارم اسپاٹیفائی پر 10 لاکھ سے زائد پلے کا ریکارڈ بنالیا۔

حالیہ دنوں میں ایک نئے اور مقبول بینڈ ویلویٹ سن ڈاؤن Velvet Sundown نے اسپاٹی فائی پر 10 لاکھ سے زائد اسٹریمز حاصل کر کے شہرت کی بلندیوں کو چھوا، لیکن جلد ہی انکشاف ہوا کہ یہ بینڈ مکمل طور پر مصنوعی ذہانت (AI) سے تخلیق کیا گیا تھا، اس کی موسیقی، تصاویر سب کچھ اے آئی کے ذریعے بنائی گئی تھی۔

یہ انکشاف سامنے آنے کے بعد موسیقی کے حلقوں میں شدید بحث چھڑ گئی، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپاٹیفائی اور دیگر اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر سننے والوں کو یہ واضح طور پر بتایا جانا چاہیے کہ آیا وہ جو موسیقی سن رہے ہیں وہ انسانوں کی تخلیق ہے یا مصنوعی ذہانت کی۔

ابتداء میں بینڈ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ انسانی فنکاروں پر مشتمل ہے اور جون میں فلوٹنگ آن ایکوز اور ڈسٹ اینڈ سائلنس کے نام سے دو البمز ریلیز کیے، جس کا انداز مشہور امریکی فولک گروپ کروس بی، سٹلس، ناش اینڈ ینگ سے مشابہہ تھا۔

بعدازاں انکشاف ہوا کہ یہ پورا منصوبہ اے آئی پلیٹ فارم سنو کی مدد سے تخلیق کیا گیا، جسے ایک آرٹ ہوکس کہا جا رہا ہے۔ اس کے بعد بینڈ نے خود بھی ایک بیان جاری کیا جس میں تسلیم کیا گیا کہ یہ ایک اے آئی پروجیکٹ ہے۔

اسپاٹیفائی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ان کا پلیٹ فارم مصنوعی موسیقی کو ترجیح نہیں دیتا، پلیٹ فارم پر جو بھی میوزک اپ لوڈ ہوتا ہے یا بنایا گیا ہوتا ہے چاہے وہ اے آئی سے بنایا گیا ہو وہ لائسنس شدہ تھرڈ پارٹیز کرتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات