29 C
Lahore
Saturday, July 19, 2025
ہومقومی خبریںمحکمۂ ایکسائز اسلام آباد کا گاڑی کی ملکیتی نمبر پلیٹ کا اجراء

محکمۂ ایکسائز اسلام آباد کا گاڑی کی ملکیتی نمبر پلیٹ کا اجراء


—فائل فوٹو

محکمۂ ایکسائز اسلام آباد نے گاڑی کی ملکیتی نمبر پلیٹس کا اجراء کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ایکسائز ڈپارٹمنٹ ٹرانسفر کی گئی گاڑی کو نیا نمبر جاری کرے گا۔

جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی کو جاری ہونے والا نمبر مالک سے مستقل منسلک ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملکیتی نمبر پلیٹ کے فیصلے کا اطلاق نوٹیفکیشن کے اجراء سے قبل اور بعد کے نمبرز پر ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گاڑی فروخت کرنے والا رجسٹریشن نمبر اسلام آباد ایکسائز کو جمع کرائے گا، مالک گاڑی کا نمبر ایک سال تک بلا استعمال اپنے نام رکھ سکے گا۔

ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق گاڑی کی رجسٹریشن پر نمبر پلیٹ ملکیتی بنیاد پرجاری ہو گی، ایک سال میں عدم استعمال پر گاڑی نمبر منسوخ ہو جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات