30 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںلاس اینجلس میں پولیس کے تربیتی مرکز میں دھماکا، 3 افراد ہلاک

لاس اینجلس میں پولیس کے تربیتی مرکز میں دھماکا، 3 افراد ہلاک


تصویر سوشل میڈیا۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں پولیس کے تربیتی مرکز میں دھماکے سے 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ 

لاس اینجلس سے امریکی میڈیا کے مطابق جمعہ کی صبح 7:30 سے قبل لاس اینجلس کاؤنٹی شیرف ڈپارٹمنٹ کے بیسکوز ٹریننگ سینٹر ایسٹرن ایونیو پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق اس جگہ پر شیرف کے اسپشل انفورسمنٹ بیورو اینڈ آرسن ایکسپلوسیو ڈیٹیل بشمول اسکواڈ کے دفاتر ہیں۔ 

حکام اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہے ہیں، تاہم دھماکے وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ 

میڈیا نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب بم اسکواڈ وہاں سے کچھ دھماکا خیز مواد منتقل کر رہا تھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات