28 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوقلات واقعے میں جاں بحق صابری گھرانے کے افراد کی نماز جنازہ...

قلات واقعے میں جاں بحق صابری گھرانے کے افراد کی نماز جنازہ پی آئی بی میں ادا کی جائے گی



کراچی:

بلوچستان کے علاقے قلات میں دہشت گردوں کی کارروائی میں جاں بحق ہونے والے ماجد علی صابری گھرانے کے تین مقتولین کی نمازجنازہ بعد نماز جمعہ پی آئی بی گراونڈ میں ادا کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز سے گفتگو میں قوال زاہد کا کہنا تھا کہ قلات میں دہشت گردی کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ اور تدفین چند عزیز واقارب کی پاکستان کے دیگر شہروں اور بیرون ملک سے آمد کے سبب جمعرات کے بجائے بعد نمازجمعہ تک کے لیےمؤخر کی گئی ہے۔

ان  کا کہنا تھا کہ ماجد علی صابری کے سگے بھائی احمد صابری ان کےجواں سال بیٹے رضا صابری اور گروپ کے گٹارسٹ آصف کی نماز جنازہ پی آئی بی گراونڈ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

قوال زاہد نے کہا کہ واقعے مقتولین کی تدفین الیاس گوٹھ لیاقت آباد کے قدیم قبرستان میں ہوگی۔

قوال سلیم چندا نے کہا کہ حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستانی قوالوں کو تحفظ فراہم کیا جائے اور دہشت گردی کے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد اندوہناک قتل کے درپردہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات