30 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹغزالہ جاوید کا شادی شدہ لڑکیوں کو مشورہ

غزالہ جاوید کا شادی شدہ لڑکیوں کو مشورہ


—فائل فوٹو

غزالہ جاوید نے نئی شادی شدہ لڑکیوں کو اہم مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے جھگڑوں کو اپنے گھر نہ لے جائیں۔

سینئر اداکارہ غزالہ جاوید جو کئی دہائیوں سے شوبز انڈسٹری میں اپنی پہچان اور وقار کے ساتھ کام کر رہی ہیں، حال ہی میں نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں بطور مہمان شریک ہوئیں۔

اس دوران انہوں نے ناصرف اپنی زندگی کے اتار چڑھاؤ پر روشنی ڈالی بلکہ نئی شادی شدہ لڑکیوں کے لیے ایک نہایت اہم مشورہ بھی دیا۔

غزالہ جاوید نے کہا کہ شادی کے بعد ایک لڑکی کو نئے گھر، نئی روایات اور ایک ایسے شخص کے ساتھ ایڈجسٹ ہونا پڑتا ہے جسے وہ پہلے سے مکمل طور پر نہیں جانتی، ایسے میں جھگڑے اور غلط فہمیاں پیدا ہونا قدرتی بات ہے، لیکن ان کا حل سمجھداری سے نکالنا چاہیے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ چھوٹے موٹے گھریلو جھگڑے یا ناپسندیدگیوں کو اپنے میکے یا والدین کے ساتھ شیئر نہ کریں کیونکہ اس سے خاندان کے دل میں شوہر کی عزت کم ہو سکتی ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اگر مسئلہ بڑا ہو تو ضرور شیئر کریں، لیکن معمولی باتوں کے لیے کسی قریبی دوست یا قابلِ اعتماد بزرگ سے مشورہ لینا بہتر ہوتا ہے۔

غزالہ جاوید نے مزید کہا کہ ہر رشتہ وقت اور برداشت مانگتا ہے اور شادی شدہ زندگی میں سمجھداری اور خاموشی اکثر بڑے مسائل سے بچا لیتی ہے، ان کے مطابق نئی زندگی کے ساتھ سمجھوتے اور برداشت کا جذبہ رشتے کو مضبوط بناتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات