32 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںعثمان خواجہ بچوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بول پڑے

عثمان خواجہ بچوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بول پڑے


آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ ایک بار پھر نہتے فلسطینیوں اور بچوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف بول پڑے۔

عثمان خواجہ تواتر کے ساتھ بچوں پر ہونے والے ظلم پر آواز بلند کرتے رہتے ہیں، اس بار انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر فلسطینی بچوں پر ظلم سے زخمی ہونے والے بچوں کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے۔

عثمان خواجہ نے کہا کہ یہ دیکھنا مشکل ہے… ایسے جینے کا تصور کریں، اس بربریت اور ظلم کو ہم اب بھی دیکھ رہے ہیں جبکہ یونیسیف نے اسے بچوں کے لیے قبرستان قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو سال ہوگئے اور اب بھی بچے مارے جارہے ہیں، انسانوں کو بھوکا مارا جارہا ہے، ابتدائی طبی امداد کے مراکز پر حملے کیے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اس حوالے سے بولتا رہوں گا اگر ہمارے لیے یہ سب معمول بن گیا ہے تو حقیقت میں ہم ختم ہو چکے ہیں، آواز اٹھانا مت بند کریں، ہمیشہ انسانیت، برابری اور ایک بہتر کل کے لیے کھڑے ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات